• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب حکومت سے پارلیمنٹ کے اندر یا باہر تعاون نہیں ہوگا، ن لیگ

اب حکومت سے پارلیمنٹ کے اندر یا باہر تعاون نہیں ہوگا، ن لیگ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم واضح کرچکے ہیں اب حکومت کیساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی تعاون نہیں کرینگے، ملک کے محسنوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کاحکم عمران خان نے دیا،سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار نہیں رکھتے،ان کیساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائیگا۔

اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرنیکا حکم عمران خان نے دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ قائد نواز شریف کو اعتماد میں لیکر ہر فیصلہ کرتے ہیں، انشاءاللہ اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے۔

سو سے زائد صحافیوں پر غداری کے پرچے دیئے جا رہے ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،نیب عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،گلگت بلتستان میں نگران حکومت لاکر عمران خان کی ہدایات پر عمل ہورہا ہے۔

تازہ ترین