• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن کا جہانگیر ترین کی شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ

مسابقتی کمیشن کا جہانگیر ترین کی شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ  


اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں جہانگیر ترین کی شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپا مارا اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) پر چھاپہ مارا اورتلاشی لی۔

چھاپے کے دوران پی ایس ایم اے کے عہدیدااران اور ایسوسی ایشن کے ممبر ملز کے درمیان واٹس ایپ پیغامات، حساس معلومات خطوط اور ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر ملز گروپ کے سینئر حکام کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا۔

جو حساس تجارتی معلومات جیسا کہ ملز اور ضلع کی سطح پرشوگر سٹاک پوزیشن ، حتی کہ گنے کی کرشنگ کی مقدار ، چینی کی پیداوار، ریکوری کا تناسب ، چینی کی گزشتہ پیداوار، چینی کی فروخت کی مقدار اور اس کے تناسب سے متعلق تھیں ۔

پی ایس ایم اے کے وٹس ایپ گروپ کے جائزے سے پتہ چلا کہ شوگر مل گروپ کا یہی سینئر افسر چینی کی قیمت اور سٹاک سے متعلق ڈیٹا کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں تھا۔

پی ایس ایم اے سے قبضہ میں لیے گئے ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس شوگر ملز گروپ کا یہی سینئر افسر 2012 سے جب ان کو پی ایس ایم اے کی جانب سے چینی سٹاک پوزیشن کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا گیا تھا ، شوگر انڈسٹری سے متعلق حساس معلومات کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں تھا۔

تازہ ترین