• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست 2020،پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ماہ اگست میں پاکستان کی برآمدات میں جولائی 2020کے مقابلےمیں 20.84فیصد اور اگست 2019کے مقابلے میں 14.75فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں بھی جولائی کے مقابلےمیں 9.53فیصد اور گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں 10.65فیصد کمی ہوئی ، اگست میں ایک ارب58کروڑ 40لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ جولائی میں2ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد ہوئی تھیں جبکہ گزشتہ برس اگست میں ایک ارب 85کروڑ 80لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں ، اگست میں درآمدات تین ارب 32کروڑ40لاکھ ڈالر کی ہوئیں جو کہ جولائی میں تین ارب 67کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور گزشتہ برس اگست میں تین ارب72کروڑ ڈالر تھیں ۔
تازہ ترین