آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ملک میں نفرت انگیزی اور دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں نفرت انگیزی اور دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ بے نقاب ہوچکا، دشمن کے مقامی آلہ کاروں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے۔ اداروں میں یکجہتی کا فقدان اور سیاستدانوں حکمرانوں کی لڑائیاں کمزوریاں دشمن کا کام آسان کررہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر سے امت مسلمہ نے ہمیشہ بیگانگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ہمیشہ عالم اسلام کے حقوق کیلئے فرنٹ لائن میں رہالیکن کسی مسلم ملک نے پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت رکوانے کیلئے اقدام نہیں کیا ،عالم اسلام صیہونی سازشوں اور شیطانی منصوبوں کو سمجھے حکمرانیاں بچانے کیلئے اسلام کو داؤ پر نہ لگایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیاد امام موسی کاظمؓ مجلس نور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامد موسوی نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قیام سے آج تک غیر مسلموں کے مسائل تو حل کرتا رہا ہے لیکن مسلمانوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا گیافلسطین کشمیر 72سال سے ظلم و بربریت و جبراستبداد کا نشانہ ہیں مسلمانوں کی دوغلی پالیسی ان کے مسائل میں اضافہ کرتی رہیں اگر وہ اپنے حقوق اور مسائل پر یکجہتی کا اظہار کرتے تو آج عالم اسلام کا یہ حشر نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم حکمران عالم اسلام کے مسائل کو مسلک

اور ملک سے بلندہو کر حل نہیں کریں گے مار کھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظمؓ کی زندگانی حریت پسندوں کیلئے مینارہ نور ہے ۔

اسلام آباد سے مزید