• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہر سطح پر آگاہی اور کام کرنے کی ضرورت ہے‘ فاطمہ فراز ہوتی

پشاور (لیڈی رپورٹر ) ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زمین کا درجہ حرارت بڑھ چکا ہے ،طوفان ،خشک سالی اور سیلاب آنا ایک سنگین مسلہ بن گیا ہے اور اس حوالے سے ہر سطح پر آگاہی اور کام کرنے کی ضرورت ھے تاکہ ہم اپنے اردگرد ماحول کو محفوظ بنا سکیں ان خیا لات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم واک تحریک کے زیر اہتمام حولیاتی تبدیلی کے عالمی دن کے حوالے سےپشاورپریس کلب میں منعقدہسمینار میں فاطمہ فراز ہوتی نے کیا سمینار میں واک تحریک کی عہدیدار ثناء اعجاز بھی موجود تھی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں بھی ماحولیات کا مسلہ گھمبیرہے جسکے حوالے سے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین