آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آٹا ڈیلر کوٹہ 23بوری سے بڑھا کر40بوری کر دیا گیا ‘ انتظامیہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی شہریوں تک شفاف رسائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے انتظامیہ نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈیلر کوٹہ 23 بوری سے بڑھا کر40 بوری کر دیا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے280 ڈیلرز کو12600 بوری آٹا روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے دیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس عمل کو شفاف رکھنے کیلئے روزانہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری آٹے کی عدم دستیابی پر آویزاں بینرز پر شکایات درج کرنے کیلئے رابطہ نمبرز دیئے جائے گے جبکہ غلہ مارکیٹ کے علاوہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو قریبی ڈیلر سےآٹا کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے پاس آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور محکمہ خوراک کی ٹیم کے ہمراہ غلہ مارکیٹ سمیت شہر بھر کے آٹا ڈیلرز کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے بلیک میں آٹے کی فروخت پر قابو لیا گیا ہے ۔

پشاور سے مزید