• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنےوالےکھلاڑی عرفان محسود کا ایک اورنیا ریکارڈ، عرفان محسود نےمارشل آرٹ میں بھارتی کھلاڑی کپل کمار کا عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔

عرفان محسودنے100 پاونڈ وزن کے ساتھ 51 اسکواٹس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔

اس سےپہلےیہ ریکارڈ بھارت کےکپل کمار کے پاس تھا جنہوں نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کئےتھے۔

گنیز بک آف ورلڈ رکارڈنےای میل کے ذریعہ عرفان محسود کےرکارڈکی تصدیق کی ہے۔

عرفان محسود کا مجموعی طورپریہ 35 واں عالمی ریکارڈہے جبکہ رواں ہفتہ میں یہ دوسراعالمی ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین