• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی کے بعد غیراعلانیہ ترجمان واویلا مچارہے ہیں، پرویزرشید


مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی اعلامیہ اور کانفرنس تقاریر کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، واویلا دلیل ہے کہ سچ کڑوا اور برداشت سے باہر ہے۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ’نادان دوست‘ شجر ممنوعہ موضوعات کو قوم کی توجہ کا مرکز بنارہے ہیں، مناسب ہوگا غیر اعلانیہ ترجمان کی بے قابو زبان کو تالے لگائے جائیں یا ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنےکی سکت پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر معتبر قومی کمیشن قائم کیا جائے، کمیشن اُن ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جوابدہی کا سامنا ہوا۔

تازہ ترین