• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ زیادتی و قتل کے مقدمے سے ملزم نواز کا نام خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے بچی مروہ زیادتی و قتل کیس میں گرفتار ملزمان فیض عرف فیضو ، عبداللہ اور نواز کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نواز کا نام عدم شواہد کی بنا پر مقدمے سے خارج کردیا ہے،بعد ازاں عدالت نے ملزمان فیض عرف فیضو اور عبداللہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین