چکوال(آئی این پی)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 2003کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ابھی جو قیمت بڑھائی گئی وہ زیادہ نہیں ہے، نوازشریف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد اپنی میڈیکل رپورٹس ارسال نہیں کیں۔
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چکوال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتیں 17سال سے نہیں بڑھائیں گئیں تھیں۔
اضافہ بہت ضروری تھا کیونکہ خام مال مہنگا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں جو حالیہ اضافہ کیا گیا وہ زیادہ نہیں ہے۔
صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے تھوڑے ہی پیسے بڑھائیں ہیں۔