اطا لوی کمپنی ای این آئی نے سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبو ں بالخصوص سکھر میں 50میگا وا ٹ شمسی بجلی کا پرا جیکٹ لگا نے میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے۔
کمپنی شمسی بجلی ،ہوا سے بجلی اور حیا تیا تی فضلے (BIO MASS) سے بجلی بنا نے میں مہارت کی حا مل ہے اور ان منصو بو ں میں سر ما یہ کا ری کر نا چا ہتی ہے ۔
سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپر سن نا ہید میمن نے ایک اجلا س کے دوران ای این آئی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جا ر جیو گوئیدی نے 3رکنی وفد کی قیا دت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصو بو ں کے لئے در کا ر افرا د ی قو ت کی ضروریا ت پوری کر نے کیلئے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے مرا کز کا قیا م بھی کمپنی کے دائرہ کا ر میں مو جو د ہے۔
نا ہید میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت متبادل توا نا ئی کے منصوبوں میں کا م کر نے والی کمپنیو ں کی حوصلہ افزا ئی کر رہی ہے۔