• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا شمار قدرتی حسن سے مالا مال ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں، ہریالی ، جنگل، خشک و بیابان صحرا، برفیلے پہاڑ ، شور مچاتے دریا، آبشاریں اور طویل ساحل رکھنے والا سمندر موجود ہے۔

ہمارا پیارا پاکستان اپنی خوبصورتی اور مہمان نوازی کےلئے دنیا بھر میں مشہور ہے، گلگت بلتستان کی سرزمین پر دنیا کے خطرناک اوربلند ترین پہاڑوں کا سلسلہ جابجا پھیلا ہے۔

کشمیر،جنت نظیر سے کم نہیں یہاں کی خوبصورتی ایسی کہ بےساختہ آپ کی زبان سے سبحان اللہ نکل آئے۔


خیبر پختونخوا کے مزے دار پکوان کے ساتھ ساتھ حسین وادیاں بھی آپ کو دعوت نظارہ دیتی نظر آتی ہیں ۔

پنجاب کی ہری بھری دھرتی اور دریا، چولستان کے صحرا اور جنگلات کہتے ہیں کہ خوبصورت تو کچھ کم ہم بھی نہیں۔

سندھ بھی تہذہب و ثقافت کا مرکز ہے،5 ہزارسالہ قدیم موئن جو دڑو شہر، تھری ثقافت اور اس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، سندھ کی سیاحت مہران کی پلا مچھلی کا ذائقہ چکھے بغیر ادھوری ہے۔

بلوچستان میں سمندر دیکھیں یا دیکھیں کسی عجوبے کی طرح ایستادہ پرنسس آف ہوپ،،یا طویل پہاڑی سلسلے،یہ ہے ہم سب کا پیارا پاکستان ۔

تازہ ترین