آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکمتِ عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے حکمتِ عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا ہے۔

کوئٹہ سے جاری اپنے ایک پالیسی بیان میں انھوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، معدنیات، زراعت و دیگر شعبوں کے لیے ترقیاتی پالیسیاں بنائیں، عمومی نظم ونسق کی بہتری، احتساب، معاشی و خواتین کی ترقی پر توجہ دی ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مزید کہا کہ پارٹی نے بلوچستان کو ترقی  اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ ہم صرف بلوچستان کے عوام کی ترقی کے مشن پر گامزن ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ پارٹی اراکین نے صرف بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر شاید کچھ لوگ ناخوش ہوں جو ہر جماعت کے اندر ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید