• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا اسپیکر کی زیرِ صدارت کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرِ صدارت کسی بھی کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اسپیکر کے بلائے گئے اجلاس کا حصہ نہیں بنے گی۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلاول نے واضح کردیا اسپیکر اور وزراء کا گلگت بلتستان انتخابات سے لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا گلگت بلتستان انتخابات معاملے پر اجلاس بلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تازہ ترین