• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن سے لاش ملی، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سےخاتون سمیت 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،کلفٹن سے لاش ملی،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ میں گاڑی کی ٹکرسے 40سالہ الطاف جاں بحق،35سالہ عمر ولی محمد زخمی ہو گیا،لاش اور زخمی کوسول اسپتال منتقل کیا گیا،نارتھ کراچی شاہ نواز بھٹو کالونی میں واقع گھرمیں کرنٹ لگنے سے24سالہ خاتون طاہرہ زوجہ بابر جاں بحق ہوگئی،لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،سی ویو دو دریا کے قریب واقع فلیٹ میں کام کے دوران کرنے لگنے سے 26سالہ مزدور ایاز جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،اورنگی ٹاؤن پیرآبادہوٹل میں کام کےدوران کرنٹ لگنے سے 40سالہ انورولد مرہم جاں بحق ہو گیا، لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،کلفٹن میں ڈائمنڈ اپارٹمنٹ کے قریب ملنے والی 70 سالہ مشتاق ولد ذوالفقار کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی، تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین