• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کررہے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے ، جلد صنعتکار اور تاجررہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کے باقی مسائل معلوم کرو ں گا، جن کے حل کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام ہوگا۔ وہ ہفتے کو یہاں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) زبیر چھایہ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر22 میں سیوریج ایشوز کے حل کے لیے صنعتکار رہنماؤں کی مشاورت سے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔
تازہ ترین