آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بولٹن میں2 لڑکیوں کو اغواکی کوشش،پولیس حرکت میں آگئی

لندن(پی اے ) گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن کی بریڈفورڈ پر رواں ہفتہ 2علیحدہ واقعات میں 2لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہےاور علاقے میں پولیس کاگشت بڑھادیا گیاہے، اطلاعات کے مطابق بدھ کو دوپہر3.20پر بریڈ فورڈ روڈ پر سفید وین پر سوار ایک شخص نے ایک 10سالہ لڑکی کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی ،اس کے دوسرے دن دوپہر ساڑھے 3بجے ایک شخص نے قریبی ارماڈیل روڈ پر ایک 9 سالہ بچی کو اسی طرح زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی ،گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق لڑکی نے بھاگ کر شور مچادیاپولیس کے مطابق ملزم ایشیائی ہے وہ گنجا ہے وہ ایک جیکٹ اورسیاہ ٹرائوزر پہنے ہوئے تھا، تفتیشی سارجنٹ رابرٹ پارکر کا کہناہے کہ یہ 2 واقعات انتہائی تشویشنا ک ہیں یہ اچھا ہوا کہ کوئی بھی لڑکی ملزم کے ساتھ جانے پر تیار نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی کویقین دلاتے ہیں کہ ہم نے علاقے میں گشت بڑھادیاہے اور اس شخص کو تلاش کرنے اور ان واقعات کی تفتیش کی پوری کوشش کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں لیکن اگر آپ کوکسی طرح کاخوف یا تشویش ہو تو ہمارے افسران سے بات کریں انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے یہ واقعہ دیکھا ہے یا علاقے میں اس طرح کا کوئی فرد سفید وین چلاتا نظر آئے یا کچھ

مشکوک بات نوٹ کریں تو فوری طورپر پولیس سے رابطہ کرنے سے نہ ہچکچائیں ، اور فون 0161 856 5757پر پولیس سے رابطہ کریں۔

یورپ سے سے مزید