آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چین، کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 17 مزدور پھنس گئے

بیجنگ (اے پی پی) چین میں کوئلے کے کان میں آتشزدگی کے نتیجے میں17 مزدور پھنس گئے۔ چینی خبر رساں ادار ے کے مطابق کے جنوب مغربی علاقے سونگاو میںکوئلے کی کان میں اچانک آگ لگنے سے کاربن مونو آکسائڈ گیس جمع ہو گئی جس کے باعث 17 مزدور پھنس گئے ۔ ضلعی حکام کے مطابق کان میں پھنسے کان کنان کو نکالنے کے لئے100 سے زیادہ امدادی کارکنان نے امداد ی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں کان کنی کے حادثات عام ہیں اور گذشتہ دسمبر میں جنوب مغربی صوبے گوئیزو میں ایک کان میں گیس کے دھماکے سے کم از کم 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

یورپ سے سے مزید