• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادری اور انسانی بھلائی کا اعلیٰ ترین گولڈ میڈل چوہے نے جیت لیا

کراچی (نیوزڈیسک )دنیا میں پہلی بار ایک چوہے مگاوا کو جانوروں کے لیے مختص انسانی بھلائی کے سب سے اعلی شہری ایوارڈ پی ڈی ایس اے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ اسے یہ میڈل کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں اور زیر زمین چھپائے گئے بارودی مواد کا کھوج لگانے پر دیا گیا ہے۔سونے سے بنا اعلی ترین برطانوی ایوارڈ حاصل کرنے والے چوہے کا نام ʼمگاوا ہے۔ یہ ایک خاص افریقی نسل کا چوہا ہے۔یہ ان جانوروں کو دیا جاتا ہے جو انسانی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بہادری اور جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔مگاوا کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنی سات سالہ خدمات کے دوران کمبوڈیا میں زیر زمین چھپائی گئی 39 بارودی سرنگوں اور 28 دھماکہ خیز آلات کا کھوج لگایا۔ اگر انہیں صاف نہ کیا جاتا تو ان کا نشانہ بن کر کئی انسان اپنی زندگیوں سے محروم ہو سکتے تھے۔زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کا کھوج لگانے کے لیے مگاوا کو بیلجیئم کے ایک ادارے میں تربیت دلوائی گئی۔وہ اب تک ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے کی چھان بین کر چکا ہے۔ جہاں سے بارودی مواد نکال کر اسے انسانی استعمال کے لیے محفوظ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ جگہ فٹ بال کے تقریباً 20 میدانوں کے برابر ہے۔

تازہ ترین