چمن(نامہ نگار) چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی زخمی کوئٹہ منتقل کردئے گئے۔ لیویز حکام کے مطابق موٹرسائیکل،موبائل فون اور پستول بھی لے گئے،ملزمان ڈاکو تھے فائرنگ کا واقعہ روغانی سرکل میں پیش آیا جہاں پولیو کی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار زخمی ہوا جبکہ ٹیم محفوظ رہی۔ ملزمان لیویز اہلکار کی موٹرسائیکل، موبائل فون اور پستول بھی چھین کر فرارہوگئے۔زخمی اہلکار کو سول اسپتال چمن منتقل کیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔