• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک درجن سے زائد عمارتوں کو خالی کرواکر منہدم کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک ماہ میں ایک درجن سے زائد خطرناک قرار دی گئی مخدوش حالت عمارتوں کو خالی کروا کر منہدم کردیا ہےتفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی جانب سے مسلسل جاری سروے کے نتیجے میں اب تک شہر بھر کی 492بلڈنگز کو مخدوش حالت اور ناقابل رہائش و استعمال قرار دیاجاچکا ہے جن میں شامل کئی عمارتوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران منہدم کیا گیا تھا تاہم قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے خطرناک عمارتوں پر انہدامی کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں انتظامی امور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ان عمارتوں کو مکینوں سے خالی کروا کر ایس بی سی اے کے انہدامی عمل کو یقینی بنایا گیا ہے اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں بلخصوص صدر ٹائون؍لیاری ٹائون میں ایک ماہ کے دوران ایک درجن کے قریب انتہائی مخدوش حالت عمارتوں کو منہدم کرکے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین