• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے خصوصی مہم کے ذریعے فیصل مسجد کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطا بق اس مہم میں سی ڈی اے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ، پارلیمنٹ لاجزو ہوسٹلز ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں کے 300سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران مسجد کے مرکزی ہال کی صفائی کے علا وہ، مسجد کے فرشوں، تمام فٹ پاتھ، فاؤنٹین ایریا، تمام سیڑھیوں، واش رومز اور وضو خانوں کی صفائی کے علا وہ مسجد کے تمام کھڑکیوں اور دروا زوں، بجلی کی تنصیبات کی صفائی کے ساتھ ساتھ جوتے رکھنے والی جگہ پر رنگ و روغن بھی کیا جائے گا جبکہ مرکزی ہال میں بچھے ہوئے قالینوں کوشیمپو کے ساتھ دھو کر صاف کیا جائے گا۔فیصل مسجد میں صفائی کی یہ خصوصی مہم چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے مینٹینس ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے دو دن دن کے اندر صفائی مہم کو مکمل کیا جائے۔ مسجد کے اوپر نصب ہلال کی پالش، مسجد کے رنگ و رغن کے علا وہ مسجد کے گرد و نواح سے جنگلی جھا ڑیوں اور خوردرو پودوں کو تلف کرنے اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تازہ ترین