• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی سمیت چار افرادکو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو گل نواز نے بتایا کہ میری بھابی جویریہ اپنے بچے سمیت والدین کو ملنے راولپنڈی آئی جہاں سے اسے کوئی نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد بشارت نے بتایاکہ میرے سالے محمد اسد نے ثمینہ سے کورٹ میرج کی تھی ، ثمینہ کے چچا محمد عظیم نے میرے سالے زین العابدین کو کال کی اور کہا کہ آپ آؤ مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں، میں راولپنڈی زین العابدین کے گھر پہنچا اور محمد عظیم کو کال کی کہ پینڈوڑہ پہنچے جہاں سے زین العابدین کو محمد عظیم ، محمد ریاض ، محمد اشرف اور دیگر 10نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔ تھانہ شہزادٹاؤن کووزیرخان نے بتایاکہ مدعی کا16سالہ کابیٹا گھرسے نکلاجوواپس نہ آیا۔ اسے کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ صدرواہ کو محمد اکرام کیانی نے بتایا کہ میرا14سالہ بیٹا محمد بلال گھر سے نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا۔
تازہ ترین