آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سرکاری پرائمری سکولوں میں دوپہر کاکھانامہیاکیاجائے گا

لاہور(رب نواز خان) شہر کے تما م سرکاری پرائمری سکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا کھانامہیاکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ننھے طلبہ کو معیاری خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی انرولنمنٹ بڑھانا اور آئوٹ آف سکول طلبہ کو سکولوں میں لاناہے۔ فلاحی ادارے کےتعاون سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہے ۔ دوپہر کے کھانے میں روٹی سالن ، چاول،بریانی یا ایسی ہی دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔جن میں بچوں کے ٹیسٹ اور ان کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانافراہم کیا جائے گا۔کھانا مہیا کرنے والی فلاحی تنظیم طلبہ کو تازہ تیار کردہ کھانا کلاس رومز میںہی فراہم کرے گی۔تنظیم کا عملہ کلاسوں میں جاکر طلبہ کو فی کس کے حساب سے کھانا فراہم کرے گا۔ اس حوالےسے مختلف سرو ے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم چھوٹے بچوں کی اکثریت غذائی قلت کا شکارہے۔ ماہرین کے مطابق سکولوںمیں کھانا فراہم کیے جانے کے منصوبے سے نا صرف زیر تعلیم طلبہ کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا بلکہ والدین بھی بچوں کو سکول بھجوانے کے لیے راغب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی طلبہ کی غذائی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے کو کھانے پینے کی اشیافراہم کرنے کے منصوبے کا آغازکیا تھا جس میں طالبات کو ایک انڈہ فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم یہ منصوبہ

زیادہ کامیابی سے آگے نہ بڑھ سکا تھا۔ جلد ہی فلاحی ادارے اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پاجائے گا ۔

لاہور سے مزید