آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوام کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے‘ ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ووٹ کے ذریعے آئندہ ونسلوں کا مستقبل وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی اسکیم شیخ ماندہ میںاستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا حاجی میرا جان ترین ٹکری عبداللہ ،حاجی نذرعلی پیرعلیزئی مولوی عزیزاللہ نے بھی خطاب کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ آج ووٹ لینے نہیں آیا بلکہ حلقے کے عوام سے ان کے مسائل معلوم کرنے آیا ہوں کیو نکہ عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہےان تمام گلیوں میں سیوریج سسٹم ‘سڑکوں کی تعمیرو مرمت ،بجلی کے ٹر انسفارمز اور دو واٹر اسکیم کا چند دنوں میں آغاز کردیا جائے گا ۔

کوئٹہ سے مزید