آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوامی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمدرحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،صدر تحصیل نا نا صاحب مسعود کاکڑ،حاجی عبدالرحیم،ملک پائند خان،قدوس استاد،محراب خان نے بیان میں صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل نا نا صاحب ،تحصیل کاریزات،تحصیل بوستان اورتحصیل برشور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے کیونکہ طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سپیرہ راغہ روڈ پر ضلع پشین کے سائیڈ کے ٹھیکیداروں سے کام فوری شروع کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کے مسئلے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ 18کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کیلئے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں کیونکہ منتخب نمائندوں نے علاقے کو نظرانداز کردیا ہے۔

کوئٹہ سے مزید