• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی نے 192 کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے کنٹریکٹ دیا ہے، اے پلس کیٹگری میں 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اے پلس کیٹگری میں فواد عالم، فہیم اشرف، بلال آصف، سہیل خان، عمران خان سینئر اور خوشدل شاہ بھی شامل ہیں۔

اے کٹیگری میں 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ کنٹریکٹ کی بی کٹیگری 47، سی کیٹگری 71 اور ڈی کیٹگری 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین