• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعوی عرب نومبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کریگا

سعوی عرب نومبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان کریں گے۔

اجلاس میں زندگی کے تحفظ اور ترقی کی بحالی جیسے موضوعات پر توجہ دی جائےگی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بار جی 20 کا سربراہی اجلاس 21 اور 22 نومبر کے دوران آن لائن ہوگا اور پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت عالمی رہنما دارالحکومت ریاض میں جمع نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران پیدا ہونے والے مسائل اور خطرات پر بھی بات ہوگی۔

جی 20 نے کورونا کی تشخیص، علاج، اور ویکسین کی تیاری، اس کی تقسیم اور اس تک رسائی کی سہولت کے لیے 21 ارب ڈالر سے بھی زیادہ کا تعاون کیا ہے۔

تازہ ترین