اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ روات اور تھانہ گوجر خان کے علاقوں میں ٹریفک کے دو حادثات میں چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے،2زخمیوں کو ریسکیو1122نے موقع پر طبی امداد دے کر بھیج دیا جبکہ 13 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جی ٹی روڈ سے چک بیلی خان کی طرف جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس مسافر وین ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے سکول کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 50 سالہ خان خضر اور46 سالہ محمد اعظم جاں بحق جبکہ 50 سالہ سفیر21 سالہ دانش بی بی27 سالہ رضوان،22 سالہ بلال محسن،20 سالہ ارسلان25 سالہ سعد،49 سالہ نذیر45 سالہ سکندر40 سالہ صفدر احمد اور17 سالہ نور العین زخمی ہوگئے حادثے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جبکہ تین زخمیوں کو نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا، ٹریفک کا دوسرا حادثہ روز گارڈن ریسٹورنٹ سوہان کے قریب ہوا جہاں ایک خاتون سائرہ بی بی اور40 سالہ بشیر جاں بحق ہوگئے، 4 زخمیوں 50 سالہ طاہراقبال،40 سالہ آصف حسین80 سالہ رفیق اور18 سالہ محمد عقیل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔