• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب رونے والی لڑکی کے کردار مزید نہیں کروں گی، صحیفہ جبار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈراموں میں رونے والی لڑکی کے بہت کردار کرلیے لیکن اب وہ نہیں کریں گی۔اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ڈراموں میں ہر وقت کیوں روتی رہتی ہوں ؟ یہ سوال مجھ سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے کیوں کہ میں جب بھی کہیں جاتی ہوں تو میرے مداح بس یہی بات پوچھتے ہیں کہ میں رونے والے ڈرامے کرنا کب بند کروں گی۔ جس پر میں صرف مسکراتے ہوئے یہی جواب دیتی ہوں کہ جب آپ لوگ مجھے ڈراموں میں روتے ہوئے کرداروں میں پسند کرنا چھوڑ دیں گے اس دن میں ایسے ڈرامے کرنا بند کر دوں گی۔صحیفہ جبار خٹک نے یہ بھی کہا کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو میرا رونا حقیقی لگتا ہے اس لئے مجھے ایسے اسکرپٹ کی آفرز ہوتی ہیں جس میں کردار سنجیدہ اور حساس سے ہوتے ہیں۔صحیفہ جبار نے کہا کہ میں خود بھی ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ اس طرح کے رونے والے کردار میں مزید نہ کروں۔ اس حوالے سے میری کچھ پروجیکٹ پر بات چل بھی رہی ہے حتیٰ کہ ایک پروجیکٹ ایسا بھی ہے جوکہ مزاح سے بھرپور ہے جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع بھی ہونے والی ہے۔

تازہ ترین