• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہونیوالے آٹو شومیں اڑنے والی کار نے میلہ لوٹ لیا

بیجنگ (اے پی پی) چین میں کوروناوائرس کے 6 ماہ بعد آٹو شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ آٹو شو میں چمچماتی گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے ۔ شو میں جہاں مختلف کمپنیوں نے گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے تو وہیں اڑنے والی کار بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ گزشتہ سال چین سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو کر ہی رہ گیا تھا۔ عالمی وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر عوامی تقریبات، فیشن کے میلے اور دیگر ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے تھے تاہم اب چین میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین