• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج کیلئے ایک سال کی تاریخ، جناح اسپتال انتظامیہ سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نےشہری کوعلاج کےلیئے ایک سال کی تاریخ دینے پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے جناح اسپتال انتظامیہ سےجواب طلب کرلیاہے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت جاری کی ہے کہ جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ سے کسی ذمہ دار شخص کو بلا کر وضاحت لی جائے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار محمد اسماعیل کی جانب سے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چند دن قبل کورنگی کے علاقے میں کار سوار شخص نے ٹکر مار دی تھی، کار حادثے میں ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، جناح اور انڈس اسپتال والے کہہ رہے ہیں، آپریشن کا وقت نہیں، جناح اسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے لیے ایک سال بعد کا وقت دیا ہے، ایک سال بعد تو مریض کی ٹانگ مکمل ضائع ہوجائے گی، بروقت آپریشن کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر جناح اسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تازہ ترین