• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی لیبر اسکوائر میں پانی کی بندش کیخلاف واٹر بورڈ کے دفتر پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانی کی لائن منقطع کئے جانے پرکورنگی لیبر اسکوائر کے مزدورں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر پر شدید احتجاج کیا صورتحال کو قابو رکھنے کے لئے علاقہ پولیس بھی پہنچ گئی مظاہرین سخت گرمی میں کافی دیر تک ایم ڈی آفس کے باہر احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے کو پانی سپلائی کرنے والی 6 انچ قطر کی لائن برسر اقتدار سیاسی پارٹی کے کارکنوں نے منقطع کر دی ہے تین دن سے پورے لیبر اسکوائر میں پانی کی فراہمی بند ہےواٹر بورڈ حکام پانی بحال کرنے پر تیار نہیں ، ان کا پانی بند کر کےقریبی پوش علاقے اور صنعتوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے۔ گھروں میں خواتین اور بچے پر یشان ہیں انہوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ واٹر بورڈ کی اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیں ،مسئلہ حل نہ ہونے پر اہم شاہراہ کو بند کر دیں گے۔

تازہ ترین