اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کراچی کے عوام کے حقوق کیلئے13 مطالبات پر مبنی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔قرارداد سینیٹ کے شعبہ رسید واجراء میں جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد میں تین کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل کراچی کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔قرارداد میں کراچی کے عوام کے ساتھ پے درپے ہونے والے مظالم اور اصل مسائل سے عدم توجہ اور حل نہ کرنے کی وجہ سے پریشانیوں پر دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا گیا ہے۔