• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخا نے کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنیکا اعلان

امریکی سفارتخا نے کا اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنیکا اعلان  


اسلام آباد(آئی این پی ) امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر بروز جمعرات سے اسلام آباد اور امریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجرا امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔

تازہ ترین