کراچی(اسٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہو ئے پروفیشنل انجینئر ز کی پوسٹوں پر تعینات بی ٹیک آنرز اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ہٹا دیااس سلسلے میں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پورے صوبے میں اس فیصلے کے بعد ایس سی یو جی کے 108سپرنٹنڈنٹ انجینئر، ایکسن اور اسسٹنٹ انجینئر متاثر ہوئے ہین اب انہیں پروفیشنل انجینئر کی پو سٹوں سے ہٹا کر ان کے موجودہ گریڈ میں دیگر شعبوں کی پوسٹ پر تعینات کر دیا ہے۔