• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پی آئی اے نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا۔ پی آئی اے کے شعبہ ٹی جی ایس یاٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ ڈویژن نے سی اے اے پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔ اس سرٹیفیکیشن سے پی آئی اے کو آپریٹر کی حیثیت سے دوسرے غیر ملکی کیریئر کو بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ایئر لائنز ہیڈ آفس میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ پی آئی اے کو سرٹیفیکیشن کی منظوری ٹی جی ایس کے اس امر کی ضامن ہے کہ پی آئی اے اعلیٰ بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔
تازہ ترین