• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ کمیٹی اسلام آباد میں جرائم سے متعلق امریکی رپورٹ پر برہم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے اسلام آباد میں جرائم سے متعلق امریکی سفارتخانے کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہاہےکہ امریکی سفارتخانہ ہمارے داخلی امور میں کیوں مداخلت کر رہا ہے؟ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے ارکان کمیٹی کو پیش کش کی کہ وہ اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادوقار الدین سید نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں سے اسلام آباد میں جرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے، امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں جرائم سے متعلق جو خدشات ظاہر کئے ہیں وہ درست نہیں۔
تازہ ترین