• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اےجی آفس کو بشیر میمن کی پنشن کا معاملہ ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکنے کا معاملہ ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم دیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایک ڈی جی ایف آئی اے کے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو عام سول ملازم کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا؟ جب استعفیٰ منظور ہو گیا تو پھر رہ کیا جاتا ہے؟ پنشن میں تو آپ کو آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں،پیر کو بشیر میمن کی پنشن روکے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اے جی پی آر کے نمائندہ کو مخاطب کر کے کہا کہ ابھی تو ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے ، ہر چیز کمپیوٹر پر ہونی چاہئے۔

تازہ ترین