• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے میاں شہباز شریف کی گرفتاریکی مذمت کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان بلدیاتی الیکشن سے قبل پری پول رگنگ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ احتساب کا ڈرامہ اب زیادہ دیر نہیں چلنے والا،گلگت بلتستان میں جو مسلم لیگ ن نے تاریخی ترقیاتی کام کیا ہے اس سے حکومت بوکھلا گئے ہیں ۔علاوہ ازیںمسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جیلیں اور گرفتاریوں لیگی رہنماں کیلئے نئی بات نہیں، حکمران ن لیگی قائدین کی عوام میں مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گھبرانے والے ہیں، حکمران اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے ن لیگی قیادت اور رہنماں کی گرفتاری کا سہارا لے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تازہ ترین