کنگنا رناوت نے جیا بچن کو ’بگڑی ہوئی‘ قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپنے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے پر بھارتی سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان، اداکارہ اور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن پر برس پڑیں۔