• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ ، زمینوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے لاہور سمیت ملک بھر میں مندروں اور گورودواروں کے نام پر وقف املاک کی حفاظت اور ان کے بہتر استعمال کےلئے ملک بھر میں موجود وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے اہم فیصلے آئندہ بورڈ میٹنگ میں متوقع ہیں ۔ متروکہ وقف املاک کی ڈیجیٹلائزیشن وجیو میپنگ کے منصوبے پر عملدآمد کےلئے دو وفاقی اداروں کے مابین تحریری معاہدہ پر دستخط ہوں گے ۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک وقف املاک اور زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز نہیں ہوتا اس وقت تک وقف املاک کی مکمل حفاظت ممکن نہیں ، بورڈ کے پاس زرعی رقبہ جات کے علاوہ لاہور سمیت ملک بھر میں مجموعی طور پر 15ہزار8سو49 یونٹس پراپرٹیز موجود ہیں۔
تازہ ترین