• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی بلا امتیاز شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی نے گزشتہ روز یونین کونسل 30کے علاقہ محلہ فرید آباد، چوک شہیداں اور رانا محمد والی گلی ،حاجی اسماعیل والی گلی اور گنا منڈی میں ٹف ٹائلز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ تمام شہری علاقوں میں بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں ، ہم بلاامتیاز شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،ہم اپنے منشور پر عمل کرکے ہر علاقہ میں تعمیراتی کام کرائیں گے ۔ محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پسماندہ علاقے ہماری ترجیح ہونگے ، ہم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرینگے۔ پسند و ناپسند سے بالا تر ہو کر ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔اس موقع پر رانا ندیم گڈو، محمد علی، شیخ طاہر ، اشفاق قریشی ، رانا اسلم ، رانا کلیم ، رانا محمد علی، قاسم بھولا ، خالد چٹھہ ، علی قریشی اور ملک وقاص بھی شریک تھے ۔ ملک محمد عامر ڈوگر اور ندیم قریشی نے یونین کونسل 30کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے شہریوں کو پارک کی صفائی و ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کی دستیابی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین