• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے اربوں روپے کی اراضی واگزار کرائی، شعیب ہاشمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ڈسٹرکٹ ملتان کے چیئرمین شعیب ہاشمی اور ایگزیکٹو ممبر انجینئر رانا محمد شیراز نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں 10ہزار کیسزحل کر دیئے اربوں روپے کی اراضی بھی واگزار کرالی گئی۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اوورسیز پاکستانیز کی اراضی پر کوئی قبضہ نہیں کرسکے گا آنے والے دنوں میں اوورسیز پاکستانیز کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین