• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


صدر کشمیر فورم مرزا آصف جرال نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک پیلٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

مرزا آصف جرال نے کہا ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، سیاست کے ساتھ ساتھ یہاں پر اپنے آپ کو مضبوط کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے کشمیر پر راجہ علی اصغر اور پاکستانی کمیونٹی نے ہمشہ اہم کردار  ادا کیا ہے ۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک پیلٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے متعدد سیاسی و سماجی رہنما سرگرم عمل ہیں جن میں معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ علی اصغر جو کہ ن لیگ فرانس کے چیرمین شامل ہیں۔

تقریب میں حاجی نثار احمد، نائب صدر ن لیگ فرانس نعیم چوہدری اور کوآڈنیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف فرانس کے منتخب صدر عابد ملک، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر چوہدری اشفاق جٹ، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، اکرام رانجھا، ن لیگ یوتھ اعجاز چیمہ، چوہدری افرسیاب، چوہدری محمد افضل لنگاہ، میاں ناظم حسین، چوہدری ناصر ،چوہدری شہباز آف کوٹلہ اور چوہدری فیصل لنگڑیال شامل تھے۔

راجہ علی اصغر کی طرف سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ علی اصغر، چوہدری افرسیاب اور چوہدری افضل لنگاہ کی جانب سے شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین