آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سشانت کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے ، سی بی آئی

بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

بھارتی نجی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق تحقیقاتی ادارے این سی بی کے ذرائع کا سشانت سنگھ راجپوت کی نئی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق کہنا ہے کہ سُشانت سنگھ کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔

سی بی آئی ذرائع نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ کو زہر دیا جانا صرف ایک مفروضہ تھا جس کے پوسٹ مارٹم میں تصدیق نہیں ہوئی ہے، سُشانت سنگھ کے خاندان کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سُشانت سنگھ کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی ہے جس پر تحقیقات کیے جانے پر یہ الزام صحیح ثابت نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ آنجہانی بھارتی ہیرو سشانت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ کے ڈاکٹرز کی جانب سے تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں گزشتہ شام جمع کروائی گئی تھی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے حتمی رپورٹ قرار دیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ سدھیر گپتا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم اور اعضاء پر نئے سرے سے کی گئی تحقیق کی گئی ہے اور حتمی رپورٹ تحقیقاتی ادارے میں جمع کروا دی ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید