• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اعزازی طور پر اس عہدے پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا طاہر اشرفی پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے سربراہ ہیں۔

تازہ ترین