آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سارہ سے منشیات کیس میں تفتیش، امریتا سے لڑائی کے بعد سیف کرینہ کے ہمراہ دہلی روانہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ اداکار سشانت کی موت اور منشیات کیس میں بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے تفتیش کے بعد پٹودی خاندان میں لڑائیاں شروع ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بولی ووڈ اداکار سیف علی خان اور سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان سے بھارتی تفتیشی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (این سی بی) نے تفتیش کی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سارہ علی خان سے منشیات کیس میں تفتیش کے بعد پٹودی خاندان میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے ہیں اور سیف علی خان نے بیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ 

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیف علی خان نے سارہ کی والدہ و سابقہ اہلیہ امریتا سے اس معاملے پر لڑائی کی ہے جس کے بعد وہ اپنی موجودہ حاملہ بیوی کرینہ کپور کے ساتھ ممبئی چھوڑ گئے ہیں اور اس وقت نئی دہلی میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب کی امریتا سے لڑائی فون کالز اور بیٹی کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں میں ہوئی جس کے بعد انہوں نے اچانک دہلی جانے کا پروگرام بنایا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں جنوری میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جب کہ وہ اس وقت بھی فلم وہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

دل لگی سے مزید