• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو متعددخطوط لکھے، کے ایم سی کو پوراشیئرنہیں ملتا، فنانشل ایڈوائزر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی نے ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ کے ایم سی کے ذرائع آمدنی بہت کم ہیں، بہت مشکل سے تقریباً10 فیصد تک ریونیو حاصل کیا جاتا ہے، حکومت کو کئی بار خط بھی لکھے ہیں مگر کے ایم سی کو مکمل شیئر نہیں ملتاملت میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ تمام محکمے مکمل طور پر فعال رہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے یہ ہدایات انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹس کے مالیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ،میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ ریونیو سے متعلق تمام افسران محکمہ جاتی ریونیو کو بڑھانے کے لئے اپنے اپنے پلان فوری طور پر فراہم کریں انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز سے بہتر کام لینے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں، انہوں نے کہا کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کے ذریعے ادارے کے ریونیو میں کافی حد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ لوگوں تک پہنچے۔
تازہ ترین