• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2020-21ء کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ ہفتہ 3؍ اکتوبر اور اتوار 4؍ اکتوبر 2020ء کو ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ صرف کراچی میں ہوگا جس کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا جائے گا ۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور چار غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا ۔ رجسٹرار سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق 3اور 4اکتوبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے۔
تازہ ترین